ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور انکے ساتھیوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

ہیلی کاپٹر حادثےمیں جاں بحق ہونے والے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی نماز جنازہ تہران میں ادا کردی گئی۔

ایرانی میڈیا کےمطابق سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نےنماز جنازہ پڑھائی ،نماز جنازہ میں کئی سربراہاں مملکت اور دیگر عالمی رہنماؤں نے شرکت کی ہے، اس سے پہلے تبریزمیں لاکھوں لوگوں نے ان کےجسد خاکی کو الوداع کہا،تہران ائیرپورٹ پرچاق و چوبند دستے نےسلامی دی۔

قم شہر میں حضرت معصومہ کے روضے پر بھی حاضری دی گئی۔ایران کے تمام بڑے شہروں میں لاکھوں افراد نے اپنے لیڈر سے والہانہ عقیدت کا اظہارکیا۔ صدر رئیسی کی تدفین ان کے آبائی شہر مشہد میں کی جائے گی۔

دوسری جانب ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے کی تفصیلات سامنے آگئیں،ایرانی اہلکارغلام حسین اسماعیلی کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹروں نے پروازکی تو موسم ٹھیک تھا،پرواز کے 45 منٹ بعد صدارتی پائلٹ نےکہا کہ بادل سےبچنے کےلیےپرواز اونچی کریں۔

ایرانی اہلکار نےبتایا کہ تیس سیکنڈ بعدہمارے پائلٹ نےنوٹ کیا کہ صدر کا ہیلی کاپٹرغائب ہوگیا،ہمارے پائلٹ نےقریبی تانبے کی کان پرہیلی کاپٹراتارا،صدر کے پائلٹ، وزیرخارجہ اورصدر کےمحافظ کوفون کیا،مگر جواب نہ ملا، صدارتی ہیلی کاپٹر کا پائلٹ کا نوائے کا انچارج تھا۔