Dasu Dam

پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی میں بجلی شارٹ فال

پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی میں بجلی شارٹ فال آٹھ سو میگا واٹ تک پہنچ گئی ہے جبکہ بجلی لوڈ شیڈنگ چھ سے آٹھ گھنٹے تک ہورہی ہے نوے فیصد لائن لاسز والے علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بیس گھنٹے تک پہنچ چکا ہے ۔

پیسکو ترجمان کے مطابق اس وقت بجلی کی طلب ستائیس سو پچاس میگا واٹ ہے جبکہ سپلائی اٹھارہ سو پچاس میگا واٹ ہے اس طرح کمپنی کو آٹھ سو میگا واٹ بجلی کمی کا سامنا ہے ۔

ترجمان کے مطابق اس کمی کو پورا کرنے کے لئے چھ سے آٹھ گھنٹے کی لوڈ منیجمنٹ کی جاتی ہے جبکہ جن علاقوں میں لائن لاسز نوے فیصد یا اس سے زیادہ ہیں وہاں بجلی کی سپلائی صرف چار گھنٹے مہیا کی جاتی ہے اور بیس گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جاتی ہے۔