ایف بی آر نے 3 ہزار 400 سے زیادہ نان فائلر ز کی سمز بلاک کر دیں

نان فائلرز کی موبائل سمز بلاک کرنے کا معاملہ سامنے آگیافیڈرل بورڈ آف ریونیو ڈیپارٹمنٹ ایف بی آر نے اب تک 3 ہزار 400 سے زیادہ نان فائلرز کی سمز بلاک کر دیں۔

ایف بی آر حکام کے مطابق اب تک 3 ہزار 400 سے زیادہ سمز بلاک کی جا چکی ہیں،لاکھوں نان فائلرز کی سمز بتدریج بلاک کی جائیں گی، ٹیلی کام کمپنیوں کو نان فائلرز کی فہرست شیئر کی جا چکی ہیں، پی ٹی اے کو بھی 5 لاکھ 6 ہزار671 افراد کی فہرست دی جا چکی .

ایف بی آر حکام کا مزید کہنا تھاکہ نان فائلرز کی موبائل سمز چھوٹے گروپس میں بلاک کی جائیں گی، اس مقصد کیلئےانکم ٹیکس جنرل آرڈر 2024 پہلے ہی جاری کیا جا چکا ہے۔