گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا (کے پی) میں گلیشیئر سے بنی جھیلیں پھٹنےکا خدشہ

اسلام آباد : درجہ حرارت میں اضافے کے باعث گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا (کے پی) میں گلیشیئر سے بنی جھیلیں پھٹنےکا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے وارننگ جاری کردی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 21 تا 27 مئی گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری زائد رہےگا۔