کراچی سمیت سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی

شہر قائد میں ہیٹ ویو کے پیش نظر کراچی سمیت سندھ بھر میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کر دیئے گئے۔

ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ کے مطابق ہیٹ ویو کے پیش نظر صوبائی دارالحکومت کراچی سمیت صوبے بھر میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ انٹر میڈیٹ کے امتحانات 22 مئی کے بجائے 27 مئی سے شروع ہوں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبائی وزیر یونیورسٹیز اینڈ بورڈز محمد علی ملکانی کی سفارش پر امتحانات ملتوی کرنے کی منظوری دی ہے.