Electricity Over Billing

وزیرداخلہ کا اووربلنگ اوربجلی چوری کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم

اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اووربلنگ اوربجلی چوری روکنے کےلئےکریک ڈاؤن تیز کرنے کاحکم دے دیا۔

محسن نقوی کی زیر صدارت ایف آئی اے لاہور زونل آفس میں اجلاس ہوا جس میں اوور بلنگ اور بجلی چوروں کے خلاف کارروائی پر پیش رفت کاجائزہ لیا گیا۔

وفاقی وزیرداخلہ نے گزشتہ دورے کے دوران دی گئی ہدایات پر پیش رفت کا جائزہ لیا جبکہ ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور سرفراز ورک نے بریفنگ دی۔