Supreme Court Karachi Registry

چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں

کراچی: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سی جے پی کیلیے مختص پروٹوکول واپس بھیج دیا، پروٹوکول میں اب صرف دو گاڑیاں رہ گئیں۔

ذرائع نے بتایا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی گاڑی بدھ کو سپریم کورٹ رجسٹری سے واپسی پر تمام سگنلزپر رکتی رہی۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے ہدایت کی ہے کہ گاڑی کے آگے پائلٹ نہیں رکھا جائے اور سفر کے دوران معمول کا ٹریفک رواں رہنا چاہیے۔

خیال رہے کہ سابق چیف جسٹس صاحبان کے لیے پروٹوکول کی 10 سے 12گاڑیاں مختص تھیں۔