اسرائیل نے کئی ایرانی ڈرونز کو نشانہ بناکر تباہ کردیا

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے جنوبی لبنان پر بمباری کی ہے۔

ایک بیان میں اسرائیلی فوج نے کہا کہ مخالفین کو نشانہ بنانے سے باز نہیں آئیں گے۔

اسرائیلی چینل 12 نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل نے شام اور اردن پر کئی ایرانی ڈرونز کو نشانہ بناکر تباہ کردیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق شام اور اردن پر کچھ ایرانی ڈرونز کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر 100 کے قریب ڈرونز داغے تھے۔