اسرائیل جنوبی غزہ سے اپنی فوجیں واپس بلانے پر مجبور ہوگیا

تل ابیب: غزہ میں حماس کے ساتھ مسلسل جنگ کو 6 ماہ مکمل ہونے پر اسرائیل نے اپنے فوجیوں کو جنوبی علاقے سے واپس بلالیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے جنوبی غزہ سے اپنی برّی فوج کو واپس بلالیا البتہ ایک بٹالین غزہ کی پٹی اور اسرائیلی سرزمین کو علیحدہ کرنے والے راہداری کی حفاظت کے لیے تعینات رہے گی۔

ٹائمز آف اسرائیل نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ فوجیوں کی واپسی ایک حکمت عملی کے تحت کی گئی جس کا مقصد اہلکاروں کو رفح میں پیشقدمی اور ایک بڑی کارروائی کے لیے تازہ دم کرنا ہے۔