President House Islamabad

صدر زرداری سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ملاقات

صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ملاقات کی ہے۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے اس موقع پر صدرِ پاکستان کو ملکی سیکیورٹی کی صورتِ حال اور مسلح افواج کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے بتایا کہ مسلح افواج اندرونی و بیرونی سیکیورٹی کے چیلنجز سے مؤثر انداز میں نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

اس موقع پر صدرِم ملکت آصف علی زرداری نے سرحدوں کے دفاع اور ملکی سماجی و اقتصادی ترقی میں مسلح افواج کے کردار کو سراہا۔

صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے کہا کہ اعتماد ہے کہ سیکیورٹی فورسز اندرونی و بیرونی سیکیورٹی چیلنجز پر کامیابی سے قابو پا لیں گی۔

ملاقات میں دہشت گردی کی لعنت کو قوم کے تعاون سے جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔