FBR Pakistan

ایف بی آر کی تاجر دوست سکیم سے متعلق اہم وضاحت

فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) نے تاجر دوست سکیم سے متعلق اہم وضاحت جاری کردی۔

ایف بی آر کی جانب سے کہا گیا کہ تمام ہول سیلرز، ریٹیلرز اور ڈیلرز کو نئی تاجر دوست سکیم میں رجسٹریشن کرانا ہوگی۔

جنرل اسٹورز، میڈیکل اسٹورز، فرنیچر اور تزئین وآرائش کی دُکانیں بھی شامل ہیں تاہم، اسکیم کا اطلاق کمپنیز، نیشنل اور انٹرنیشنل چین اسٹورز پر نہیں ہوگا۔

حکام کے مطابق ایک سے زیادہ شہروں میں واقع اسٹورز بھی اسکیم کے دائرے سے باہر ہیں، پہلے سے رجسٹرڈ دکاندار یا تاجر کو دوبارہ رجسٹریشن کی ضرورت نہیں۔

نئی تاجر دوست اسکیم میں رجسٹریشن سے پرانی انکم ٹیکس رجسٹریشن کینسل نہیں ہوگی۔