پی آئی اے کے ذمہ واجب الادا قرض کی ری پروفائلنگ کیلئے ٹرم شیٹ طے

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نجکاری میں بڑی رکاوٹ دور ہوگئی، پی آئی اے کے ذمہ واجب الادا قرض کی ری پروفائلنگ کےلیے کمرشل بینکوں سے ٹرم شیٹ طے کر لی گئی ہے۔

اس کے بعد کمرشل بینکوں کیجانب سے رواں ہفتے این او سی جاری ہو گا اور پی آئی اے کے گروی رکھے گئے اثاثے واپس منتقل ہو جائیں گے۔

ٹرم شیٹ سائن ہونے سے بینکوں کو قرض 10 برسوں میں تقریباً 12 فیصد کی شرح سے منافع ملے گا.