Supreme Court of Pakistan

وزیراعظم کل چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کل چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اپنی قانونی ٹیم کے ہمراہ کل چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات کریں گے۔

یہ ملاقات کل دوپہر دو بجے سپریم کورٹ میں ہوگی جس میں وزیراعظم کے ہمراہ وزیرقانون اور اٹارنی جنرل بھی ہوں گے۔

وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ملاقات کی تصدیق کی اور کہا کہ وزیراعظم کل چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور چیف جسٹس کی ملاقات میں سپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج جسٹس منصورعلی شاہ بھی موجود ہوں گے۔