پی آئی اے کی پاکستان سے کینیڈا جانے والی پرواز کی ناروے میں ہنگامی لینڈنگ

کراچی: پی آئی اے کی پاکستان سے کینیڈا جانے والی پرواز نے ناروے میں ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔

قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 797 کا بوئنگ 777 طیارہ ناروے کی حدود سے گزر رہا تھا کہ اچانک ایک مسافر کی دوران پرواز طبیعت خراب ہوگئی۔

مسافر کی طبیعت خراب ہونے پرطیارے کے کپتان نے ناروے کے ایئرٹریفک کنٹرول سے رابطہ کرکے ہنگامی لینڈنگ کی اجازت طلب کی، اور اجازت ملنے کے بعد طیارے نے بوڈو ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی پرواز میں 250 سے زائد مسافر سوار تھے۔