PTI Flag

مراد سعید سینیٹ انتخابات کےلیے اہل قرار

خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات کےلیے ایپلٹ ٹریبونل نے مراد سعید سمیت 8 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست قرار دے دیے۔

ٹریبونل کے جج جسٹس شکیل احمد نےجے یو آئی کے دلاور خان، شازیہ، پی پی پی کی روبینہ خالد، قیزر خان، فدا محمد ،اظہر مشوانی کے کاغذات کی منظوری دی۔

ایپلٹ ٹریبونل نے مراد سعید ،اعظم سواتی،خرم ذیشان کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی۔

ٹربیونل نے کاغذات نامزدگی منظوری کےخلاف اپیلیں خارج کردی۔

ایپلٹ ٹریبونل نے اعظم سواتی کو سینیٹ الیکشن کے جنرل نشست کے لئے اہل قرار دے دیاجبکہ ٹیکنوکریٹ کی نشست کے لئے اپیل پر بعد میں فیصلہ جاری کیا جائے گا۔

دلاور خان، شازیہ، روبینہ خالد، قیزر خان، فدا محمد کے خلاف اپیلیں خارج کردی۔

اعظم سواتی، مراد سعید ،خرم ذیشان کے خلاف الیکشن کمیشن کا فیصلہ خارج کرکے ان کی اپیل منظور کرلی ہیں۔