پشاور میں فائرنگ، 4 افراد جاں بحق، خاتون زخمی

پشاور میں ورسک روڈ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں ایک خاتون بھی زخمی ہوئی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق فائرنگ جائیداد تنازع پر کی گئی۔