سعودی وزیر دفاع کو نشان پاکستان کا اعزاز عطا

اسلام آباد: صدر مملکت آصف زرداری کی جانب سے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کو نشان پاکستان کا اعزاز دے دیا گیا۔

ایوان صدر میں یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب جاری ہے جس میں عسکری و سول قیادت شریک ہے۔ ان میں وزیراعظم میاں شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد اور دیگر موجود ہیں۔

تقریب میں سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کو صدر مملکت کی جانب سے نشان پاکستان کے اعزاز سے نوازا گیا۔

قبل ازیں یوم پاکستان کی پریڈ میں بھی سعودی وزیر دفاع نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔