سوئی سدرن نے گیس مہنگی کرنے کی درخواست کردی

سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے یکم جولائی 2024ء سے گیس مہنگی کرنے کی درخواست کردی۔

سوئی سدرن نے گیس کی قیمت میں اضافے کی درخواست اوگرا کو جمع کرا دی جس میں گیس کی قیمت میں 274 روپے 40 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ مااوگرا سوئی سدرن گیس کمپنی کی درخواست پر کل کراچی میں سماعت کرے گا جبکہ اوگرا کی جانب سے درخواست پر 20 مارچ کو کوئٹہ میں بھی سماعت کی جائے گی۔

سوئی سدرن نے نئی اوسط گیس قیمت 1740.80 روپے مقرر کرنے کی درخواست کی ہے۔

درخواست میں سوئی سدرن نے 79 ارب 63 کروڑ روپے ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ لگایا ہے۔ مقامی گیس کی مد میں ریونیو شارٹ فال کا تخمینہ 56 ارب 69 کروڑ روپے جبکہ آر ایل این جی کے شارٹ فال کا تخمینہ 22 ارب 93 کروڑ 50 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔