این ٹی ڈی سی نے نیا سنگ میل عبور کرلیا

نیشنل ٹرانسمشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) نے نیا سنگ میل عبور کرلیا، مظفر گڑھ میں 600 میگاواٹ سولر پاور پروجیکٹ لگانے کے لیے تحصیل چوک سرور شہید میں 2553 ایکڑ اراضی حاصل کر لی۔

ترجمان این ٹی ڈی سی کا کہنا ہے کہ لیہ میں 1200 میگا واٹ، جبکہ جھنگ میں 600 میگا واٹ کے سولر پاور پروجیکٹ کے لیے بھی اراضی حاصل کی جارہی ہے۔

این ٹی ڈی سی کا کہنا ہے کہ اس سولر منصوبے سے مہنگی بجلی پر انحصار کم کرنے میں مدد ملے گی، لیہ،جھنگ میں بھی سولر منصوبوں کیلئے اراضی حاصل کی جارہی ہے۔

ترجمان این ٹی ڈی سی نے مزید بتایا کہ 3 منصوبوں سے 2400 میگاواٹ شمسی توانائی حاصل ہوگی۔