Sindh Assembly

سندھ کی 10 رکنی کابینہ آج حلف اٹھائے گی

سندھ کابینہ کے لیے ابتدائی طور پر 10 ناموں کی منظوری دی گئی جو کہ آج حلف اٹھائے گی۔

ذرائع کے مطابق صوبائی کابینہ میں ناصر شاہ، سعید غنی اور شرجیل میمن شامل ہوں گے۔ عذرا فضل، سردار شاہ، ضیا لنجار اور محمد بخش مہر بھی حلف اٹھائیں گے۔

تقریب حلف برداری آج شام پانچ بجے منعقد ہوگی۔