پلاسٹک مواد کی برآمدات 53.79 فیصد بڑھ کر 215 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں

اسلام آباد: پلاسٹک مواد کی برآمدات 53.79 فیصد بڑھ کر 215 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔

ملک سے پلاسٹک مواد کی برآمد ات میں رواں مالی سال (2023-24) کے پہلے سات مہینوں کے دوران گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 53.79 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ شماریات کے مطابق، جولائی سے جنوری (2023-24) کے دوران پاکستان نے 215.161 ملین ڈالر مالیت کا پلاسٹک مواد برآمد کیا جو جولائی تا جنوری (2022-23) کے دوران 139.909 ملین ڈالر کی برآمدات کے مقابلے میں 53.79 فیصد کا اضافہ ہے.