وزیراعظم شہباز شریف کی آصف زرداری کو مبارکباد

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آصف علی زرداری کو دوسری مرتبہ صدرِ پاکستان منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔

ایک بیان میں وزیراعظم کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی سینیٹ اور چاروں صوبوں کے منتخب ارکان نے آصف علی زرداری پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری وفاق کی مضبوطی کی علامت ہوں گے، امید ہے بطور صدر پاکستان آصف علی زرداری اپنی آئینی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دیں گے۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ آصف علی زرداری کا بطور صدر پاکستان انتخاب جمہوری اقدار کا تسلسل ہے، اتحادی جماعتیں مل کر پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے محنت کریں گی۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی مبارکباد
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی آصف علی زرداری کو دوسری مرتبہ صدر مملکت منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ آپ کا انتخاب ملک میں جمہوری عمل کے کامیابی سے آگے بڑھنے کا ثبوت ہے، قوی امید ہے کہ آب کی رہنمائی میں ملک میں جمہوریت مزید پروان چڑھے گی۔