Sindh High Court

کراچی: غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ، کے الیکٹرک سے رپورٹ طلب

کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے متعلق سندھ ہائی کورٹ نے آئندہ سماعت پر کے الیکٹرک سے رپورٹ طلب کر لی۔

کے الیکٹرک نے پٹیل پاڑہ میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے لیے مہلت طلب کر لی۔

کے الیکٹرک کے وکیل نے کہا کہ زیادہ نقصان والے علاقے میں لوڈشیڈنگ ہوتی ہے تاکہ مزید نقصان سے بچیں۔

جسٹس صلاح الدین پنہور نے کے الیکٹرک کے وکیل سے سوال کیا کہ جو بل دیتے ہیں، ان کا کیا قصور ہے، ایک شہری آپ کے سامنے کھڑا ہے، لوڈشیڈنگ سے متاثر ہے، اس شہری کا مسئلہ کیسے حل کریں گے آپ؟

کے الیکٹرک کے وکیل نے کہا کہ جہاں جہاں بجلی چوری ہوتی ہے وہاں کارروائی کر رہے ہیں۔

درخواست گزار نے کہا کہ پٹیل پاڑہ میں 24 گھنٹوں میں صرف ساڑھے 11 گھنٹے بجلی آتی ہے۔