کس کو کونسی وفاقی وزارت ملے گی؟ مشاورت مکمل

وفاقی کابینہ کی تشکیل کے معاملے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے قریبی رفقا سے مشاورت مکمل کر لی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ محمد اورنگزیب کو وزیرِ خزانہ، خواجہ آصف کو وزیرِ دفاع، اسحاق ڈار کو وزیرِ خارجہ بنائے جانے کا امکان ہے۔

احسن اقبال کو منصوبہ بندی و ترقی اور نجکاری کی وزارتیں، عطاء تارڑ کو وزیرِ اطلاعات و نشریات کا قلمدان سونپے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ کو معاونِ خصوصی برائے داخلہ، شمشاد اختر کو معاونِ خصوصی برائے خزانہ بنائے جانے کا امکان ہے۔

امیر مقام کو وزارتِ آبی وسائل، مصدق ملک کو پیٹرولیم و توانائی کا قلم دان ملنے کا امکان ہے۔

ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ کمال کو سائنس و ٹیکنالوجی، فیصل سبزواری کو پورٹس اینڈ شپنگ اور فاروق ستار کو وزارتِ اوورسیز سونپے جانے کا امکان ہے۔