President House Islamabad

صدارتی انتخاب: الیکشن کمیشن کا امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی صدارتی امیدوار ہیں۔

حکومتی اتحاد کے صدارتی امیدوار آصف علی زرداری ہیں جبکہ محمود خان اچکزئی سنی اتحاد کونسل کے صدارتی امیدوار ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صدارتی انتخابات کے لیے امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کی گئی اور صدارتی امیدوار آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی کے کاغذاتِ نامزدگی منظور کر لیے گئے۔