Police

ڈیفنس میں بیوی کے ہاتھوں شوہر کے مبینہ قتل کے واقعہ میں پیشرفت

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 میں بیوی نے مبینہ طور پر شوہر کو قتل کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق ڈیفنس فیز 8 میں واقع رہائشی اپارٹمنٹ میں سے ایک لاش ملی جس کی شناخت 35 سالہ جہانزیب کے نام سے ہوئی ، پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد واقعہ کو قتل قرار دیا ہے تاہم واقعے کے بعد سے جہانزیب کی اہلیہ گھر سے غائب ہے اور اہل خانہ نے بیوی پر ہی قتل کا الزام عائد کیاہے ۔

پولیس کا کہناہے کہ واقعہ خودکشی کا نہیں بلک قتل کا معلوم ہوتاہے نوجوان کے سر میں گولی مار کر قتل کیا گیاہے اور لاش تقریبا 12 گھنٹے پرانی ہے ،جہانزیب کی ڈیفنس میں دکان تھی اور 2ماہ قبل اہلیہ کےنام پرفلیٹ خریداتھا،قتل سےایک روزقبل جہانزیب نےدونوں بچوں کودادی کےگھربھیجاتھا۔