Ambulance Updates

کراچی، ڈکیتوں نے ہونہار طالبعلم کی جان لے لی

کراچی میں مبینہ ڈکیتوں نے ہونہار طالبعلم کی جان لے لی۔

لاریب یونیورسٹی کا طالبعلم تھا، وہ باڈی بلڈنگ کے لیے جم جانے گھر سے نکلا تھا، گولی کانشانہ بنادیا گیا۔

مقتول کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹا بیسک اکاؤنٹنگ پر کتاب لکھ رہا تھا، موبائل فون میں لاریب کی کتاب کا ڈیٹا تھا جس کی وجہ سے اس نے مزاحمت کی۔

والدین کے مطابق لاریب کی منگنی ہوچکی تھی اور اگلے سال شادی تھی۔