پاکستان ریلوے کی 8 ماہ میں ریکارڈ آمدن

لاہور: پاکستان ریلوے نے ریکارڈ آمدن حاصل کرتے ہوئے صرف آٹھ ماہ میں 50 ارب روپے کما لیے۔

ترجمان ریلوے کے مطابق یہ آمدنی صرف پسنجر اور فریٹ ٹرین کے ذریعے حاصل کی گئی، پچھلے سال آمدن 32 ارب روپے تھی۔

سی ای او ریلوے عامر بلوچ کا کہنا تھا کہ سال کے اختتام تک 80 ارب تک آمدن متوقع ہے، کریڈٹ ریلوے ورکرز کو جاتا ہے۔