China Flag

چینی صدر نے شہبازشریف کیلئے وزیراعظم منتخب ہونے پر پیغام جاری کر دیا

چینی صدر شی جن پنگ نے شہبازشریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارک باد دیتے ہوئے پیغام جاری کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق چینی صدر کا پیغام میں کہناتھا کہ شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کی نئی منزلیں طے کرے گا، چین اور پاکستان ا پنے روایتی دوستانہ تعلقات کو جاری رکھیں گے، سی پیک کے اپگریڈڈ ورژن پر ہمیں مل کر کام کرنا ہوگا، تمام شعبوں میں تعاون کو جاری رکھنا ہوگا، عوامی سطح پر رابطوں کو بڑھانا ہوگا۔

یاد رہے کہ شہبازشریف 201 ووٹ لے کر وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں جبکہ سنی اتحاد کونسل کے امیدوار عمر ایوب کو 92 ووٹ ملے ۔