کراچی کو آئندہ 24گھنٹے کیلیے گیس کی فراہمی میں کمی کا خدشہ

کراچی کے شہریوں کو اگلے 24 گھنٹوں کے لیے گیس کی فراہمی یا پریشر میں کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

سوئی سدرن گیس کمپنی اعلامیے کے مطابق سوئی سدرن کے سسٹم میں نعمت بسال فیلڈ سے حاصل ہونے والی ایک بڑی والیوم تقریباً 50 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی اچانک کمی واقع ہوئی ہے۔

ترجمان ایس ایس جی سی نے انتباہ جاری کیا ہے کہ اس فیلڈ سے فراہم کی جانے والی گیس کی کمی کے باعث کراچی کے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔