PTI

تحریک انصاف کا ملک گیر گرینڈ الائنس بنانے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دھاندلی کے خلاف ملک گیر گرینڈ الائنس بنانے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملک گیر گرینڈ الائنس بنانے کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ دھاندلی کیخلاف گرینڈ الائنس بنانے جارہے ہیں، تمام قوتوں کو اکٹھا کریں گے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی اور عدلیہ کی آزادی کے لیے مل کر جدوجہد کریں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ سندھ، بلوچستان، خیبر پختونخوا اور پنجاب کی جماعتوں سے رابطے کریں گے۔