JUI F

صدارتی امیدوارمحمود خان اچکزئی کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

صدارتی امیدوار محمود اچکزئی نے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سنی اتحاد کونسل کی جانب سے صدر مملکت کے نامزد امیدوار محمود خان اچکزئی نے جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے۔

محمود اچکزئی اور سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے مختلف دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، ملاقات میں سیاسی، پارلیمانی اور قومی امور پر بات چیت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی نے مولانا فضل الرحمان سے صدرمملکت کیلئے ووٹ مانگ لیا، جس پر مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ معاملے پر پارٹی قیادت سے مشاورت کریں گے۔

خیال رہے کہ سنی اتحاد کونسل نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی جبکہ مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی نے آصف علی زرداری کو صدر کیلیے نامزد کیا ہے۔