Gwadar Hit By Flood

طوفانی بارشوں سے تباہی کے سبب گوادرکو آفت زدہ قراردیدیا گیا

بلوچستان کی صوبائی حکومت نےشدید بارشوں کے باعث ضلع گوادرکو آفت زدہ قراردےدیا ہے۔

نگران صوبائی وزیراطلاعات جان اچکزئی نے بتایاہے کہ طوفانی بارشوں سے تباہی کے سبب گوادرکو آفت زدہ قراردیدیا گیا، جبکہ پاک فوج،ایئرفورس اورپاک بحریہ،این ڈی ایم اے،پی ڈی ایم اےاورضلعی انتظامیہ بھی ریسکیوسرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

جان اچکزئی کے مطابق بارش کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے200کےقریب افراد کومحفوظ مقام پر منتقل کردیاگیاہے،وزیراعلیٰ گوادرسمیت تمام متاثرہ علاقوں کی خود نگرانی کررہےہیں۔

دوسری جانب قلعہ عباللہ میں رات سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔ قلات اور گردونواح میں آٹھ گھنٹے میں اٹھارہ ملی میٹر بارش ہوئی۔ جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

چاغی کے قریب پاک ایران سرحدی علاقے ماشکیل میں پھنسی گاڑیوں کو دوسرے روز بھی ریسکیو نہ کیا جاسکا۔ ڈپٹی کمشنر چاغی نے حکام بالا کو ہیلی کاپٹر کے لیے لیٹر ارسال کردیا۔ ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین اسفند یار محمد زئی کے مطابق جہاں تک رسائی تھی وہاں تک لیویز فورسز کے ساتھ ڈرائیورز کیلئے کھانے پینے کی اشیا اور کمبل و دیگر سامان پہنچا دیا گیا ہے۔

دالبندین ، سرگیشہ، یکمچ نولی پوستی میں بھی بارش کے بعد گلیاں تالاب بن گئیں۔جبکہ ندی نالوں میں طغیانی آئی گئی ۔ چمن، واشک، کوہلو، سنجاوی، سبی اور ہرنائی سمیت دیگر علاقوں میں بھی بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی علاقوں میں برفباری کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا۔ برسات اور برفباری کا سلسلہ ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔