Sunni Ittehad Council

ہمیں آج مال روڈ پر پنجاب اسمبلی آنے سے روکا گیا: نثار احمد جٹ

سنی اتحاد کونسل کے رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار جٹ کا کہنا ہے کہ ہمیں آج پنجاب اسمبلی آنے سے پہلے مال روڈ پر ہی روکا گیا۔

یہ بات سنی اتحاد کونسل کے رکنِ قومی اسمبلی ڈاکٹر نثار جٹ نے پنجاب اسمبلی آمد کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔

سنی اتحاد کونسل کے رکنِ قومی اسمبلی کاکہنا ہے کہ میاں اسلم اقبال، احمر بھٹی اور دیگر ممبران کو نہیں آنے دیا جا رہا۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ہم سے کہا گیا کہ گاڑیاں آگے نہیں جا سکتیں، یہاں سے پیدل جانا ہے۔

ڈاکٹر نثار احمد جٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ آپ کو اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنا ہو گا، ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ ہم پنجاب کی بہتری کے لیے کام کریں گے۔