Karachi Weather

کراچی میں آج اور کل تیز ہوائیں چلنے کا امکان

شہرِ قائد کے موسم میں ہلکی خنکی جبکہ آج اور کل تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں بلوچستان اور سندھ پر اثر انداز ہو رہی ہیں جبکہ آج اور کل بھی شمال مشرق سے خنک اور خشک ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں کل کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق سسٹم کے زیرِ اثر قمبر شہداد کوٹ، سکھر، جیکب آباد، شکارپور اور دیگر علاقوں میں آج ہلکی بارش کا بھی امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا کہ تیز ہوا کے جھکڑ 50 سے 60 کلو میٹر فی گھنٹا کی رفتار تک چل سکتے ہیں۔

محکمۂ موسمیات نے ایک اور مغربی ہوا کاسلسلہ 29 فروری کو ایران سے بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق 29 فروری کے سسٹم کے زیرِ اثر کراچی سمیت سندھ میں 2 مارچ کو بارش کا امکان ہے۔