Sunni Ittehad Council

ہم وزیر اعلیٰ پنجاب کے الیکشن کو نہیں مانتے: رانا آفتاب

سنی اتحاد کونسل کے رانا آفتاب احمد نے کہا ہے کہ ہم اس الیکشن کو نہیں مانتے، آج ایوان سبزی منڈی بنا ہوا تھا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا آفتاب احمد نے کہا کہ میں نے پوائنٹ آف آرڈر پر بات کرنی تھی، اسپیکر سمجھتے ہیں کہ ان کو قانون پر بہت عبور ہے۔

رانا آفتاب احمد کا کہنا ہے کہ میاں اسلم اقبال اور احمر رشید بھٹی کو محفوظ راستہ دیا جائے، میرا یہی کہنا ہے کہ جمہوری عمل کے لیے اس انتخاب کو نہیں مانتے، انہوں نے ممبران کو زر خرید سمجھا ہوا ہے، ہماری لیگل کمیٹی بیٹھے گی جو معاملے کو دیکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا نمبر 140 سے کراس کر جائے گا، آج کا دن جمہوری عمل کا دن تھا، اسپیکر نے اس دن کو سیاسی دن بنا دیا، ہم نے جمہوری عمل سے باہر نہیں جانا تھا، ہمارے ممبران اسمبلی گیٹ پر موجود ہیں۔