Sindh Assembly

وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے سندھ اسمبلی کا اجلاس شروع

کراچی: سندھ میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔

اسپیکر اویس قادر شاہ کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس شروع ہوگیا ہے۔ ایوان میں پیپلز پارٹی کے رکن نادر مگسی نے رکنیت کا حلف اٹھالیا۔

سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار مراد علی شاہ اور ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار علی خورشیدی کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ علی خورشیدی دوسری مرتبہ سندھ اسمبلی رکن منتخب ہوئے ہیں۔ وہ سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم کےپارلیمانی لیڈر بھی رہ چکے ہیں۔

گزشتہ روز پیپلزپارٹی کے سید اویس شاہ اسپیکر اور انتھونی نوید ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی منتخب ہوگئے۔ پیپلزپارٹی کے سید اویس شاہ اسپیکر منتخب ہوگئے۔ اویس شاہ کو 111 اور ایم کیو ایم کی امیدوار صوفیہ سعید کو 36 ووٹ ملے۔