Sindh Assembly

سندھ اسمبلی کے نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب آج ہوگا

کراچی: سندھ اسمبلی کے نئے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب آج کیا جائے گا۔

اسپیکر آغا سراج درانی کی زیرِ صدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس آج صبح ہوگا ۔ پیپلزپارٹی کی جانب سے اسپیکر کے لیے سید اویس شاہ نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے ہیں اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے نوید انتھونی امیدوار ہیں۔

ایم کیو ایم کی طرف سے اسپیکر کے لیے صوفیہ سعید شاہ اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے راشد خان میدان میں ہیں۔ اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب خفیہ رائے شماری کے ذریعے کیا جائے گا۔

114 ارکان کے ساتھ پیپلز پارٹی سندھ کی سب سے بڑی اور 36 نشستوں کے ساتھ ایم کیو ایم پاکستان دوسری بڑی جماعت ہے۔ جی ڈی اے کے 3، جماعتِ اسلامی 1 اور آزاد ارکان کی تعداد 9 ہے۔