PTI

بیرسٹر گوہر نااہل، خراب کارکردگی پر علی ظفر کو آگے لایا گیا، شیر افضل مروت

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا ہے کہ الیکشن میں دھاندلی کے بعد بیرسٹر گوہر علی خان کی نااہلی اور خراب کارکردگی پر بیرسٹر علی ظفر کو آگے لایا گیا، انتخابی نتائج کے بعد قیادت کی اپروچ قابل ستائش نہ تھی، بیرسٹر گوہر کو لیڈ کرنا چاہئے تھا لیکن وہ ناکام رہے ۔

ایک نجی اخباری ذرایع کے مطابق گزشتہ روز خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن میں دھاندلی کے بعد بیرسٹر گوہر علی خان کی کارکردگی پارٹی اور کارکنان کی توقعات کے مطابق نہیں تھی ، اس لئے بیرسٹر علی ظفر کو آگے لایا گیا ، جیو کے پروگرام ”نیا پاکستان شہزاد اقبال کےساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے،سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ گوہر بہت ٹھیک کردار ادا کررہے تھے مشاورت کریں گے۔

ہوسکتا ہے چیئرمین کے نام پر نظر ثانی کریں شیر افضل مروت نے انٹرا پارٹی الیکشن میں بیرسٹر علی ظفر کی چیئرمین پی ٹی آئی کے عہدے کیلئے بطور امیدوار نامزدگی کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ بیرسٹر گوہر شریف النفس انسان ہیں ، میری ہمدردی ان کیساتھ ہے لیکن ان کی کارکردگی اطمینان بخش نہیں تھی ، پارٹی اور مناصب چلانے کیلئے عہدیداران کو ہر وقت حالت جنگ میں اور متحرک رہنا پڑتا ہے،جوورکرز چاہتے ہیں وہی کرنا ہوتا ہے، بیرسٹر گوہر کو تین ماہ کا وقت ملا تھا لیکن وہ کامیاب نہ ہو سکے ، میں سمجھتا ہوں ان کی تبدیلی کے فیصلے کے پیچھے یہی محرک ہے کہ کارکنوں کی طرف سے بہت زیادہ شور مچایا گیا کہ احتجاج کیلئے قیادت ٹس سے مس نہیں ہوئے، یہ ذمہ داری پارٹی قیادت کی تھی اور میں مانتا ہوں کہ یہ ذمہ داری صحیح طریقے سے انجام نہیں دی گئی۔