Balochistan Assembly

بلوچستان میں 3 جماعتی مخلوط حکومت بنائی جائے گی، ذرائع

بلوچستان میں 3 جماعتی مخلوط حکومت بنائی جائے گی، صوبے میں وزیر اعلیٰ پیپلز پارٹی، گورنر اور اسپیکر ن لیگ سے ہوں گے، ڈپٹی اسپیکر کی ذمہ داریاں بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے سپرد کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں 3 جماعتی مخلوط حکومت کا قیام عمل میں لایا جائے گا، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور بلوچستان عوامی پارٹی حکومت کا حصہ ہوں گے۔

بلوچستان میں حکومت سازی کے حوالے سے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی بلوچستان کی پارلیمانی پارٹیوں کا اسلام آباد میں مشترکہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں بلوچستان میں حکومت سازی اور وزارتوں کی تقسیم کےحوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی بلوچستان کی پارلیمانی پارٹیوں کے مشترکہ اجلاس میں دونوں جماعتوں نے مشترکہ طور پر صوبے کے مسائل حل کرنے کا عزم کیا گیا۔

اجلاس میں بلوچستان میں حکومت سازی اور وزارتوں کی تقسیم کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 روز میں حکومت سازی کے معاملات کو حتمی شکل دے کر وزیر اعلیٰ کا اعلان کیا جائے گا، بلوچستان کابینہ میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے 6-6 وزیر ہوں گے۔

صوبائی کابینہ میں بلوچستان عوامی پارٹی کے بھی دو وزراء شامل ہوں گے، بلوچستان میں مشیروں کی تعیناتی پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن سے کی جائے گی۔