KPK Assembly

خیبر پختونخوا کی نومنتخب اسمبلی کا اجلاس 28 فروری کو طلب کئے جانے کا امکان

عام انتخابات 2024 کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس28فروری کو طلب کر لیا گیا ہے جس میں نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے۔

اسمبلی ذرائع کے مطابق نومنتخب خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس میں تاخیر کی وجہ مخصوصی نشستوں کے اعلان میں تاخیر بتائی جارہی ہے تاہم توقع ہے کہ نئی اسمبلی کا اجلاس اٹھائیس فروری کو گورنر طلب کریں گے ۔

جس میں نومنتخب ممبران اسمبلی اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے اور رجسٹرڈ پر دستخظ کریں گےآئین کے مطابق انتخابات کے بعد اکیس دنوں کے اندر نومنتخب اسمبلی کا اجلاس بلانا لازمی ہے۔