PTI Candidate

پی ٹی آئی نے اسپیکر ہاؤس پشاور میں ڈیرے ڈال لیے

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسپیکر ہاؤس پشاور میں ڈیرے ڈال لیے۔

اسپیکر ہاؤس پشاور تحریک انصاف کے سیکریٹریٹ کا منظر پیش کرنے لگا ہے، نامزد وزیرعلیٰ علی امین گنڈاپور 10 دن سے اسپیکر ہاؤس میں موجود ہیں۔

اسپیکر ہاؤس میں علی امین گنڈاپور سے ملاقات کےلیے پی ٹی آئی رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ یہاں پر پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس بھی ہوا۔

صوبے میں حکومت سازی اور پارٹی کے تمام امور سے متعلق اجلاس اسپیکر ہاؤس میں ہو رہے ہیں۔

اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے جیو نیوز کو بتایا کہ کسی نے اسپیکر ہاؤس میں ڈیرے نہیں لگائے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسپیکر ہاؤس میں جو لوگ موجود ہیں، وہ اسپیکر مشتاق غنی کے مہمان ہیں۔