ECP

این اے128 کے انتخابی نتائج میں مبینہ دھاندلی کیخلاف الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کر لیا

این اے128 لاہور کے انتخابی نتائج میں مبینہ تبدیلی کے خلاف سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

الیکشن کمیشن کے دو رکنی کمیشن نے این اے128 لاہور کے حوالے سے انتخابی عذرداری کی سماعت کی، سلمان اکرم راجہ ذاتی حیثیت میں وکیل مخدوم علی خان کے ہمراہ پیش ہوئے عوان چودھری کی جانب سے وکلا شہزاد شوکت اور ضیا الرحمان بھی پیش ہوئے۔

وکیل سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ فارم 45 کے مطابق ہم جیت چکے ہیں لیکن ہمیں فارم47 میں ہروا دیا گیا عدالتی احکامات کے باوجود فارم 48 جاری کرتے ہوئے کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا۔

استدعا کی کہ الیکشن کمیشن اصلی فارم 45 میں پیش کرنے کے احکامات جاری کرےکہا فارم 45کے مطابق صوبائی اسمبلی اور قومی اسمبلی کے ڈالے گئے ووٹس میں واضح فرق ہے ہمارے مطابق ایک لاکھ دس ہزار ووٹ جعلی ڈالے گئے۔

عون چوہدری کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ یہ الیکشن کمیشن کا نہیں الیکشن ٹریبونل کا کیس ہےقانون کے مطابق فارم 47بناتے وقت امیدوار کا ہونا ضروری نہیں ہے الیکشن کمیشن نےفریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔