PTI Karachi

چیف الیکشن کمشنر متنازع ہوچکے، استعفیٰ دیں، بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر متنازع ہوچکے ہیں، پارٹی مطالبہ کرتی ہے کہ سکندر سلطان راجہ استعفیٰ دیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ کمشنر پنڈی وسل بلور تھے انہوں نے بتایا دھاندلی کس طرح ہوئی۔ انتخابی دھاندلی سے متعلق تحقیقات کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری فارم 45 کی ہے، فارم 45 کے مطابق نتائج تیار کیے جائیں۔ فارم 45 کے مطابق نتائج کا اعلان کر کے قومی اسمبلی کا اجلاس بلالیں۔