Pm Anwar ul Haq Kakar

سرمایہ کاروں کےلیے لیول پلیئنگ فیلڈ پرکام کررہے ہیں،انوارالحق کاکڑ

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ بیرونی سرمایہ کاری کیلئے معدنیات میں اصلاحات لارہے ہیں، سرمایہ کاروں کےلیے لیول پلیئنگ فیلڈ پر کام کررہے ہیں۔

اسلام آباد میں وزارت توانائی کے زیراہتمام پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن اور امریکی فرم کے درمیان ہمالیائی نمک کی قدر میں اضافے اور برآمد کے مشترکہ منصوبے کے معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان کے امریکا کے ساتھ گہرے دیرینہ تعلقات ہیں۔ امریکا ہمارا تجارتی شراکت دار ہے، معاہدے سے نمک کی برآمد میں اضافہ ہوگا۔

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اہم جیو اسٹریٹجک پوزیشن کا حامل ہے، بیرونی سرمایہ کاری کیلئے کان کنی میں اصلاحات لارہے ہیں، بیرونی سرمایہ کاری کیلئے معدنیات میں اصلاحات لارہے ہیں، سرمایہ کاروں کو آسان ریگولیٹری ماحول فراہم کریں گے اور ہرممکن سہولتیں فراہم کررہے ہیں۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کان کنی، آئی ٹی، زراعت، لائیو اسٹاک پرکام کررہی ہے، ایس آئی ایف سی سرمایہ کاروں کیلئے ون ونڈو آپریشن مہیا کررہی ہے، بیرونی سرمایہ کاری کےلیے کاکن کنی کے شعبے میں اصلاحات لارہے ہیں۔