MQM PAKISTAN

ایم کیو ایم کی ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے ساتھ حکومت سازی کی مکمل یقینی دہانی

اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کے ساتھ حکومت سازی میں مکمل ساتھ دینے کی یقین دہانی کروا دی۔

مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان حکومت سازی اور کابینہ میں شمولیت سے متعلق اجلاس ہوا۔ اس حوالے سے کامران ٹیسوری نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کی اور بتایا کہ ہم حکومت سازی کے مشکل مرحلے میں ساتھ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے اپنی حمایت کی یقین دہانی کروا دی امید ہے آج ہی اعلامیہ جاری ہو۔