JUI F

پی ٹی آئی سے اتحاد نہیں ہوا،مولانا فضل الرحمان

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی-ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف سے اتحاد نہیں ہوا اور نہ فوری مشترکہ جدوجہد نظر آتی ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی اور پی ٹی آئی کے درمیان پہاڑ حائل ہے، جسے عبور کرنا آسان نہیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کو سیٹیں ملنے اور انتخابی دھاندلی پر تحفظات ہیں، سیاسی لوگ مذاکرات اور مسئلے کے حل سے انکار نہیں کرتے۔

جے یو آئی سربراہ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی سے کسی قسم کا اتحاد نہیں ہوا، نہ فوری طور پر کوئی مشترکہ جدوجہد نظر آتی ہے۔