پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز سے مذاکرات پر پی ٹی آئی میں اختلافات

پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز اور پی ٹی آئی کے مذاکرات میں تحریک انصاف کے رہنماؤں میں اختلافات سامنے آگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہزارہ اور ملاکنڈ ڈویژن کے رہنماؤں نے پی ٹی آئی پی سے مذاکرات پر تحفظات کا اظہار کیا، پی ٹی آئی رہنماؤں نے قیادت کو واٹس ایپ گروپس میں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

پشاور: پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ حکومت سازی کیلئے پرویز خٹک اور محمود خان کی پارٹی کا سہارا لینا مناسب نہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے ساتھ اب تک کوئی باضابطہ رابطہ نہیں ہوا، حکومت سازی سے متعلق ابھی تک کسی سیاسی جماعت سے حتمی بات نہیں ہوئی۔