PPPP

سوال اٹھتا ہے 10 دن بعد کمشنر راولپنڈی کا ضمیر جا گا؟ شیری رحمٰن

پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ سوال تو اٹھتا ہے کہ 10 دن بعد کمشنر راول پنڈی کا ضمیر جا گا۔

ایک نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمٰن نے کہا کہ کمشنر نے کہا کہ میں اوورسیز پاکستانیوں اور سوشل میڈیا کے پریشر میں تھا، کمشنر کے بیان نے پورے ضلع کے الیکشن پر سوال اٹھا دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بہت بڑے الزامات ہیں فوری طورپر تحقیقات ہونی چاہیے، کمشنر راول پنڈی کو اپنے الزامات کے ثبوت بھی دینے چاہئیں۔

شیری رحمٰن نے مزید کہا کہ کمشنر نے تو چیف جسٹس پاکستان کو بھی الزام کے دائرے میں رکھا جو سمجھ سے بالا تر ہے۔

پیپلز پارٹی کی رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ کمشنر راول پنڈی نے گفتگو کے دوران کوئی شواہد پیش نہیں کیے، الیکشن کمیشن کو بھی وضاحت کرنی چاہیے کہ یہ کیا بات ہو رہی ہے۔