Vote Counting

راولپنڈی کے حلقوں سے کون کون کامیاب ہوا؟

کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ انتخابی بے ضابطگیوں پر مستفی ہوگئے اور انہوں نے خود کو پولیس کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ میں نے راولپنڈی ڈویژن میں ناانصافی کی ہے۔

آیئے ایک نظر راولپنڈی کے حلقوں سے کامیاب امیدواروں کی فہرست پر ڈال لیتے ہیں:

راولپنڈی ڈویژن میں قومی اسمبلی کی 13 اور صوبائی اسمبلی کی 27 نشستیں ہیں۔

جہلم کی قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی 4نشستیں ہیں جبکہ اٹک کی قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی 5 نشستیں ہیں۔

علاوہ ازیں چکوال کی قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی 4 نشستیں ہیں جبکہ راولپنڈی ضلع میں قومی اسمبلی کی6 اور صوبائی اسمبلی کی 12نشستیں ہیں۔

راولپنڈی/ مری کی قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی 2 نشستیں ہیں۔

کامیاب امیدواروں کے نام:
این اے 49 اٹک سے ن لیگ کے شیخ آفتاب احمد اور این اے 50 اٹک سے ن لیگ کے ملک سہیل خان کامیاب قرار پائے ہیں۔

8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں راولپنڈی سے قومی اسمبلی کی سیٹ این اے 51 راولپنڈی/مری سے ن لیگ کے راجہ اسامہ سرور کامیاب ہوئے ہیں۔

این اے 52 راولپنڈی/گوجر خان سے پیپلز پارٹی کے راجہ پرویز اشرف کامیاب ہوئے ہیں جبکہ این اے 53 راولپنڈی سے ن لیگ کے راجہ قمر الاسلام کامیاب ہوئے ہیں۔

این اے 54 راولپنڈی سے آزاد امیدوار عقیل ملک کامیاب ہوئے ہیں۔

8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں راولپنڈی سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 55 سے ن لیگ کے امیدوار ملک ابرار کامیاب ہوئے ہیں۔

راولپنڈی کے حلقہ این اے 56 سے ن لیگ کے امیدوار حنیف عباسی اور این اے 57 سے ن لیگ کے دانیال چوہدری کامیاب ہوئے ہیں۔

این اے 58 چکوال سے ن لیگ کے طاہر اقبال اور این اے 59 تلہ گنگ/چکوال سے ن لیگ کے سردار غلام عباس کامیاب ہوئے ہیں۔

علاوہ ازیں این اے 60 جہلم سے ن لیگ کے بلال اظہر کیانی اور این اے 61 جہلم سے ن لیگ کے چوہدری فرخ الطاف کامیاب ہوئے ہیں۔